نیٹو افواج کے ایک کمانڈر نے زیرآب پائپ لائنز اور پاور کیبلز پر روسی حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

 نیٹو افواج کے ایک کمانڈر نے زیرآب پائپ لائنز اور پاور کیبلز پر روسی حملے کا ...
 نیٹو افواج کے ایک کمانڈر نے زیرآب پائپ لائنز اور پاور کیبلز پر روسی حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹو افواج کے ایک کمانڈر نے روس کی طرف سے زیرآب پائپ لائنز اور پاور کیبلز پر روسی حملے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق نیٹو کی الائیڈ میری ٹائم کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈیڈیئر مالٹیئرے نے کہا ہے کہ سمندر کے پانیوں میں موجود جس انفراسٹرکچر پر یورپ اور مغربی ممالک کا زیادہ تر انحصار ہے، روس اس پر حملہ کر سکتا ہے۔اگر روس یہ حملہ کرتا ہے تو اس سے یورپی و مغربی ممالک کی ایک ارب سے زائد آبادی متاثر ہو گی۔
وائس ایڈمرل ڈیڈیئر مالٹیئرے کا کہنا تھا کہ ” ہماری سمندر کی تہہ میں موجود تمام معیشت اس وقت خطرے میں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ روس سمندر میں پائپ لائنز، پاور کیبلز ، انٹرنیٹ کیبلزاور دیگر انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے ہائبرڈ وارفیئر تیار کر چکا ہے۔ہماری 90فیصد انٹرنیٹ کیبلز سمندر میں ہیں۔ تاہم ہم بھی ایسے کسی حملے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔“