پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کوہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے،عدالت میں درخواست گزاربانوبی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنی مرضی سے اظہر کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے لیکن اس کے گھر والے اس رشتہ سے خوش نہیں ہیں اور اسی وجہ سے اب وہ پولیس کی ملی بھگت سائلہ اور اس کے شوہر کو ہراساں کر رہے ہیں جبکہ اسے شوہرسے طلاق لینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے انکار پر مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ۔



، عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔