آزادی ٹرین کا شیڈول تبدیل، کل رات ملتان پہنچے گی

آزادی ٹرین کا شیڈول تبدیل، کل رات ملتان پہنچے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ خانیوال( سٹی رپورٹر‘ بیورو نیوز )آزادی ٹرین کا شیڈول تبدیل، کل رات ملتان پہنچے گی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی آزادی سپیشل ٹرین شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے۔ ٹرین آج 17اگست کو ملتان پہنچنے کی بجائے کل 18اگست کی شب ملتان پہنچے گی۔ تبدیل شدہ شیڈول (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
کے مطابق آزادی ٹرین آج رات 9 بجے ساہیوال پہنچنے کے بعد رات وہیں قیام کرے گی اور18اگست کی صبح 9بجے ساہیوال سے روانہ ہوگی۔ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال اور دیگر چھوٹے چھوٹے سٹیشنوں پر قیام کے بعد کل رات ٹرین ملتان پہنچے گی ۔ ملتان ریلوے انتظامیہ نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے ملازمین کو اپنی فیملیز سمیت ٹرین دیکھنے کے لئے آنے کا کہا گیا ہے ۔ دریں اثناء ریلوے ملتان ڈویژن میں آزادی سپیشل ٹرین کی آمد پر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔آزادی ٹرین کا استقبال ڈی ایس علی محمد آفریدی ‘ڈویژنل کمرشل آفیسر نبیلہ اسلم اور دیگر کریں گے ٹرین کی آمد پر ملتان سمیت تمام بڑے سٹیشنوں کو خوبصورتی سے سجادیا گیا اس سلسلہ میں ڈی سی او نبیلہ اسلم نے ساہیوال‘ خانیوال اور ملتان سٹیشنوں کے دورے بھی کئے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ آزادی ٹرین 8 فلوٹس اور5گیلریز پر مشتمل ہے جبکہ فلوٹس پر چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی ہے ۔ ایک گیلری میں لیاقت علی خان، حسین شہید سہروردی ، ذوالفقار علی بھٹو اوربے نظیر بھٹو سمیت گیارہ وزرا اعظم کی تصویر یں آویزاں ہیں۔