کاشتکار مورنگاکی کاشت کی جانب خصوصی توجہ دیں، ماہرین 

کاشتکار مورنگاکی کاشت کی جانب خصوصی توجہ دیں، ماہرین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد  (اے پی پی)جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ سوہانجنا ’مورنگا‘  بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لہٰذا اس کی کاشت سے مادر وطن کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے دو گنا زیادہ پروٹین، گاجر سے 4گنازیادہ وٹامن اے، سنگترے سے 7گنا زیادہ وٹامن سی، کیلے سے3گنا زیادہ پوٹاشیم رکھتاہے نیز ادویات سازی، صنعت مقاصد،کاسمیٹکس، اشیائے خوردنی میں بھی اس کا بھر پور استعمال کیا جا سکتا ہے امریکہ میں اس کے پتے چائے کے طورپر استعمال کئے جاتے ہیں۔
 جبکہ اس کے بیجوں کا تیل ککنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ماہرین زراعت، جامعہ زرعیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے مورنگا کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -