ٹھٹھہ :کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے 3 خواتین 6 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ :کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے 3 خواتین 6 افراد جاں بحق
ٹھٹھہ :کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے 3 خواتین 6 افراد جاں بحق

  

ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے3 خواتین سمیت6 افرادجاں بحق ہو گئے اورایک کو زندہ بچا لیاگیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کینجھر جھیل میں کشتی الٹ گئی ،کشتی میں خواتین وبچوں سمیت 14 افراد سوار تھے،پولیس کے مطابق کشتی میں سوار افراد پکنک منانے کیلئے کراچی سے آئے تھے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جھیل سے 7 افراد کو نکالا جاچکا ہے جن میں سے 6 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیاگیا،ریسکیو حکام کے مطابق دیگر افراد کی تلاش جاری ہے،جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہے 

مزید :

علاقائی -سندھ -ٹھٹہ -