سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹ گئی،19افراد جاں بحق 

سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹ گئی،19افراد جاں بحق 
سیاحوں سے بھری کشتی جھیل میں الٹ گئی،19افراد جاں بحق 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ کینجر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی تیز ہواو¿ں کے باعث الٹ گئی، اور واقعہ کشتی کے لکڑی پرانی ہونے اور زیادہ سواری بیٹھانے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث 4 خواتین سمیت 19 افراد ڈوب کر چل بسے، جب کہ 3 خواتین ماہین، رشیداں اور روبینہ کو بچا کر سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب کینجر جھیل کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کو بچانے کے لیے پاک بحریہ کی بھی معاونت حاصل کرلی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ کی درخواست پر پاک بحریہ کا سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، پاک بحریہ کے غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -ٹھٹہ -