چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس، تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کرنیکا فیصلہ

چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس، تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے ہدایت کی ہے کہ پشاور کے اندوہناک واقعہ کو سامنے رکھتے ہوئے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اور دیگر امور کے لئے طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے اور پولیس حکام اور محکمہ تعلیم اس ضمن میں کسی تاخیر کے بغیر ضروری معاملات کا نئے سرے سے جائزہ لیں۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری سکولز‘ سیکرٹری ہائیرایجوکیشن اور پولیس حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح خصوصی اجلاس میں ہدایت کی کہ طلباوطالبات کی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں پہلے سے موجود قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا جائے جن پر عملدرآمد کے لئے سکولز اور کالجز کے سربراہان اپنی ذمہ داریاں پوری کریں جبکہ پولیس حکام انہیں ہر ممکن مدد بہم پہنچائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں کے علاوہ بھی سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں‘ پبلک مقامات اور رش کی تمام جگہوں پر پولیس کے خفیہ ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لائیں اور سکیورٹی سخت کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ نویداکرم چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت پشاور کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پہلے ہی تین دن کے سوگ کا اعلان کر چکی ہے جس میں سول سیکرٹریٹ تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور پنجاب کا ہر شہری پشاور کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور افسوس میں برابر کا شریک ہو گا۔
سکیورٹی سخت

مزید :

صفحہ آخر -