عمران خان نے ملائیشیا کادورہ نہ کرنے کی اطلاع دی تو مہاتیر محمد نے کیاجواب دیا؟

عمران خان نے ملائیشیا کادورہ نہ کرنے کی اطلاع دی تو مہاتیر محمد نے کیاجواب ...
عمران خان نے ملائیشیا کادورہ نہ کرنے کی اطلاع دی تو مہاتیر محمد نے کیاجواب دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان)سعودی دباووزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کے درمیان آڑے آگیا۔عمران خان نے دورہ نہ کرنے کی اطلاع اورسعودی تحفظات سے متعلق ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو اطلاع دی تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ ہر پاکستان کے دل میں ان کا احترام بڑھ جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفصیلی نشست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے خود ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو آگاہ کیا۔جس پر مہاتیر محمد کا ردعمل تھا”آئی انڈرسٹینڈ“ یعنی وہ سمجھتے ہیں۔


غریدہ کے ٹویٹ کے مطابق پاکستان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ کوالالمپور سمٹ میں نہ تو وزیراعظم شرکت کرینگے نہ ہی وزیر خارجہ۔ مہاتیر محمد کو پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ مہاتیر محمد کی سپورٹ پاکستان کو حاصل ہے۔

صحافی غریدہ فاروقی نے کہا سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید :

قومی -