مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ، باپ بیٹا زخموں سے چور
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہڑپہ میں مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے سبب پیش آیا، باپ بیٹا کسی کام سے جا رہے تھے کہ گھات لگائے مخالفین نے ان کو دیکھتے ہی فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونو شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزمان فائرنگ کر کے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔