خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا فنڈز اور اختیارات نہ ملنے پراڈیالہ جیل کے باہر احتجاج
راولپنڈی ،پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندے فنڈز اور اختیارات نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا بھر سے مظاہرین اڈیالہ جیل پہنچ گئے، بلدیاتی نمائندوں نے خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کے پاس نہ فنڈز ہے اور نہ ہی کوئی اختیار اورصوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔