ذوالفقار بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا: چیف جسٹس کا اضافی نوٹ

ذوالفقار بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا: چیف جسٹس کا ...
ذوالفقار بھٹو کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا: چیف جسٹس کا اضافی نوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ذوالفقار علی بھٹو کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ جاری کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ مجھے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت دیگر ججز کے نوٹس پڑھنے کا اتفاق ہوا، جسٹس منصور کے نوٹ سے ایک حد تک اتفاق کرتا ہوں، ریفرنس میں دی گئی رائے میں کیس کے میرٹس پر کسی حد تک بات کی گئی ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے نوٹ میں مزید کہا ہے کہ 186 سپریم کورٹ صرف ایڈوائزری دائرہ اختیار رکھتی ہے تاہم فیئر ٹرائل کے سوال پر فیصلے کے پیراگراف سے اتفاق کرتا ہوں، اس نتیجہ پرپہنچا ہوں کہ ذوالفقار بھٹو کیس میں ٹرائل کورٹ اور اپیلیٹ عدالت کی جانب سے فیئر ٹرائل کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔