حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات، سپیکر ایاز صادق سہولت کاری کیلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سہولت کاری کیلئے تیار ہوگئے، سردار ایاز صادق نے مذاکرات کیلئے دروازے کھول دیئے۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن مذاکرات کیلئے میرا آفس اور گھر ہر وقت حاضر ہے، حکومت اپوزیشن میں تلخیاں ختم کرنے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، کل ایوان میں ہونیوالی بحث خوش آئند تھی۔