43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات  نصب 

43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے ...
 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات  نصب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد کر رہا ہے۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر کی 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس تربیت مکمل کر لی۔ اس دوران صوبہ بھر میں 7 ہزار ہیڈ وارڈز اور وارڈرز کو فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کی تربیت دی گئی۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کی تربیت سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کروائی۔ تربیت میں فائر سیفٹی آلات کا درست اور موثر استعمال، ایمرجنسی انخلاء کی مشق اور ایمرجنسی فرسٹ رسپانس کی تربیت شامل تھی۔

 ترجمان نے بتایا کہ ایمرجنسی رسپانس کی تربیت سے جیلوں میں قیدیوں، عملے اور املاک کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں آگ بجھانے کیلئے نئے آلات بھی فراہم کیے گئے ہیں جنہیں تمام جیلوں میں اہم مقامات پر نصب کیا گیا ہے۔

 سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات اور متعلقہ ریجنز کے ڈی آئی جیز کو مستقل انسپکشن اور مرحلہ وار بنیادوں پر ریفریشر کورسز کروانے کی ہدایت کی ہے۔