امریکہ جانے کے خواہشمند پاکستانی انویسٹمنٹ ویزا کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ تمام تفصیلات جانئے
اسلام آباد (پروموشنل ریلیز) حالیہ برسوں میں بیرون ملک مواقع تلاش کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، اقتصادی ترقی، استحکام، اور بہتر معیار زندگی کی خواہش نے پاکستانی شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے علاوہ دیگر ممالک، خاص طور پر امریکہ، کی طرف مائل کیا ہے۔
امریکہ ، پاکستانی کاروباری حضرات اور پیشہ ور افراد کو کئی وجوہات کی بنا پر اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ خلیجی ممالک کے برعکس، جہاں غیر ملکی ہمیشہ عارضی ویزا پر مہمان ہی رہتے ہیں، امریکہ ایک واضح راستہ فراہم کرتا ہے جو مستقل رہائش اور حتیٰ کہ شہریت تک لے جا سکتا ہے۔ یہ طویل مدتی پہلو، ان افراد کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے جو پائیدار کاروبار قائم کرنا اور ساتھ ہی اپنے خاندانوں کے لیے ایک نیا مستقبل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی انٹرپرینیورز کے لیے امریکہ کے ویزا آپشنز
امریکہ میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی انٹرپرینیورز کے لیے کئی ویزا آپشنز موجود ہیں جو کچھ اس طرح ہیں
1. E-2 ویزا
یہ ویزا پاکستانی شہریوں کو امریکہ میں کاروباری سرمایہ کاری کرنے اور اسے چلانے کی اجازت دیتا ہے۔ اس کے لیے کم سے کم سرمایہ کاری کا معیار تقریباً $60,000 سے شروع ہوتا ہے۔ یہ ویزا نئے کاروبار کے قیام اور موجودہ کاروبار کے حصول دونوں کے لیے موزوں ہے، اور غیر معینہ مدت تک تجدید کا امکان فراہم کرتا ہے۔
2. EB-5 انویسٹر ویزا
یہ ویزا ان افراد کے لیے ہے جو امریکہ کی معیشت کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے ذریعے بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں ہیں۔ عام طور پر اس ویزا کے لیے سرمایہ کاری کی حد $800,000 سے $1.05 ملین تک ہوتی ہے۔ یہ ویزا براہ راست گرین کارڈ تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس میں سرمایہ کار اور اس کے اہل خانہ شامل ہوتے ہیں۔
3. H-1B ویزا
یہ ویزا امریکی کمپنیوں کو پیشہ ورانہ مہارت کے حامل غیر ملکی ملازمین کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اگرچہ یہ ویزا کافی مسابقتی ہے لیکن یہ مستقل رہائش کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔
4. EB-1 ویزا (غیر معمولی قابلیت کے حامل افراد کے لیے)
اگر آپ کے پاس کاروبار، سائنس، آرٹس، تعلیم، یا کھیل کے میدان میں غیر معمولی قابلیت ہے، تو یہ ویزا تیزی سے مستقل رہائش حاصل کرنے کا راستہ فراہم کرتا ہے۔
5. EB-2 نیشنل انٹرسٹ ویور (NIW)
یہ ویزا ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس اعلیٰ تعلیمی قابلیت یا غیر معمولی مہارتیں ہیں اور اُن کا کام امریکہ کے مفاد میں اہمیت رکھتا ہے۔
فیملی اور امیگریشن کے لیے اہم پہلو
پاکستانی خاندانوں کے لیے یہ ویزے خاصی اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ یہ اکثر شریک حیات اور بچوں کے لیے بھی رہائش کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ پہلو ان خاندانوں کو امریکی معاشرے میں مکمل طور پر ضم ہونے اور اپنی نئی کمیونٹی میں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع دیتا ہے۔
ماہر امیگریشن مشیروں کی اہمیت
امریکی امیگریشن اور کاروبار کے قیام کے پیچیدہ عمل کو سمجھنا ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ اس کے لیے ماہر امیگریشن مشیروں کی خدمات ناگزیر ہیں، ارم چوہدری لاء، جو کہ امریکی امیگریشن قانون میں مہارت رکھتی ہے، پاکستانی انٹرپرینیورز اور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
ارم چوہدری لاء، کا تجربہ نہ صرف ویزا درخواستوں اور کاروباری ڈھانچے کے قیام میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ طویل مدتی امیگریشن منصوبہ بندی میں بھی رہنمائی کرتا ہے۔ وہ E-2 ویزا کے لیے کاروباری منصوبے کی قابلیت ثابت کرنے، EB-1 ویزا کے لیے غیر معمولی قابلیت دکھانے، یا EB-5 ویزا کے لیے سرمایہ کاری کے انتظامات کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتے ہیں۔
امریکہ جانے کی خواب کی تعبیر کا سفر
پاکستان سے امریکہ تک کا سفر اب پہلے سے زیادہ ممکن ہو چکا ہے، جو ذاتی ترقی، کاروباری توسیع، اور طویل مدتی استحکام کے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے۔ چاہے سرمایہ کاری ویزا ہو، ملازمت پر مبنی آپشنز ہوں، یا غیر معمولی قابلیت کا زمرہ، پاکستانی انٹرپرینیورز کے پاس اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے متعدد راستے موجود ہیں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ منتقلی صرف نقل مکانی تک محدود نہیں، یہ ایک نئے مستقبل کی تعمیر کا موقع بھی ہے جہاں محنت اور جدت صرف کاروباری کامیابی ہی نہیں بلکہ ایک نئے گھر اور ممکنہ شہریت کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔ ارم چوہدری لاء، جیسے ادارے تجربہ کار پیشہ ور افراد کی رہنمائی کے ساتھ، پاکستانی انٹرپرینیورز اپنے امریکی خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں اور امریکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں، اگر آپ بھی امریکہ جانے کے بارے میں سوچ رہےہیں تو پھر دیر کس بات کی ؟ ابھی واٹس ایپ پر رابطہ کریں
1925-980-4949+