رمضان المبارک میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب

رمضان المبارک میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب
رمضان المبارک میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت مذہبی امور نے رمضان میں قومی محفل شبینہ کے لئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب کرلیں۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ صوبائی اوقاف 10 جنوری تک حفاظ کرام کی نامزدگیاں وزارت کو لازمی بھجوا دیں، صوبائی مقابلوں کے بعد نامزد حفاظ کرام کا قومی سطح پر مقابلہ کرایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 14 بہترین حفاظ کرام کو قومی محفل شبینہ میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوگی۔
گلگت، آزاد کشمیر سے1،1، خیبرپختونخوا، بلوچستان،سندھ اور وفاق سے 2،2 جبکہ پنجاب سے 4 حافظ کرام منتخب ہوں گے۔

مزید :

قومی -