اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 8.71 فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 25.78 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1778روپے 35 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1762 روپے 51 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی ایڈوائس کے بعد ہو گا۔