وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے" ایکس" کو بند کیا ،وزیر مملکت آئی ٹی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت آئی ٹی شزافاطمہ نے کہاہے کہ پی ٹی اے خودمختار ادارہ ہے، ریگولیشن پی ٹی اے کا مینڈیٹ ہے،وزارت داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی اے نے ایکس کو بند کیاہے،ایکس کی بندش کاآزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے شزافاطمہ نے کہاکہ ایکس کا استعمال پاکستان میں 2فیصد سےبھی کم لوگ کرتے ہیں،ہمارے متعلق نازیبازبان استعمال کی جاتی ہے،پی ٹی اے ایک خودمختار ادارہ ہے۔ پاکستان میں جتنی آزادی اظہاررائے ہے کسی اور ملک میں نہیں ہے،اگراظہار رائے کی آزادی نہ ہوتی تو ٹک ٹاک اور فیس بک بھی بند ہوتے،مختلف تکنیکی وجوہات پر انٹرنیٹ کے صارفین مسئلے کا شکار ہیں،ڈیجیٹائزیشن کے مثبت عوام کو اپنانا ہے،پوری کوشش ہے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
شزافاطمہ کاکہناتھا کہ ہمیں سائبرسکیورٹی بہتر کرنی ہے ، ملکی سلامتی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے،پی ٹی اے نے رپورٹ دی کہ انٹرنیٹ کی رفتار28فیصد بہتر آئی ہے،صارفین کو انٹرنیٹ سستی کی مشکلات سے انکار نہیں ، سکیورٹی بہت بڑا مسئلہ ہے،ہمیں سائبر حملوں کوروکنا ہے،ہم قومی سلامتی پر کمپروفائز نہیں کر سکتے،ساری کابینہ وزارت آئی ٹی کے پیچھے کھڑی ہے،ہم صارفین کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں،اپریل میں فورجی اور فائیو جی سپیکٹرم دینے جا رہےہیں۔