ونٹر اولمپکس کے جائنٹ سلالوم میں میکائیلا شیفرین کا گولڈ میڈل

ونٹر اولمپکس کے جائنٹ سلالوم میں میکائیلا شیفرین کا گولڈ میڈل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ (یوا ین پی امریکی اسٹار میکائیلا شیفرین نے ونٹر اولمپک گیمز کے جائنٹ سلالوم ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ انہوں نے ناروے کی ریگنہائلڈ مووینسکل سے صفر اعشاریہ تین نو سیکنڈ قبل مقررہ فاصلہ طے کیا۔اٹلی کی فیڈریکا برگنون نے برانز میڈل پر اپنا قبضہ ممکن بنایا۔ دس کلو میٹرز فری اسٹائل کراس کنٹری اسکی انگ میں ناروے کی ریگنہائلڈ ہاگا نے کامیابی حاصل کی جبکہ سویڈن کی شارلوٹ کالا نے سلور میڈل پر اکتفا کیا۔
ناروے کے 35 سالہ اکسیل لونڈ اسونڈل میں عمر رسیدہ اولمپک الپائن اسکی انگ چیمپئن کے اعزاز کے مالک بن گئے۔