فیسوں میں کمی، 5 سال والے نارمل پاسپورٹ کی فیس کتنی ہوگی؟ بڑی خوشخبری سنادی گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔ پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا نوٹی فکیشن جار ی کر دیا گیا ہے۔
حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ سال کے لیے36صفحات پرمشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس تین ہزار جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس پانچ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ پانچ سال کے لیے 72 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 5500 روپے مقرر جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال کے لیے 100صفحات پرمشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس چھ ہزار روپے ہوگی جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 12 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔