سینیٹ انتخابات، کن ارکان کے کاغذات منظور اور کن کے مسترد ہوئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

سینیٹ انتخابات، کن ارکان کے کاغذات منظور اور کن کے مسترد ہوئے؟ تفصیلات منظر ...
سینیٹ انتخابات، کن ارکان کے کاغذات منظور اور کن کے مسترد ہوئے؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں
سورس: ٖFile

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ  ن لائن)  پاکستان الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے رؤف صدیقی کے کاغذات مسترد کر دیئے ، کل ساڑے چاربجے تعلیمی اسناد کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ ، فیصلہ کل صبح 9 بجےسنایاجائےگا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےسیف اللہ نیازی کےکاغذات نامزدگی منظور،مسلم لیگ (ن) کے زاہد حامد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور  ، زاہدحامدسینیٹ کی جنرل نشست پرامیدوارہیں ۔ اقلیتی نشست پرجےیوآئی رہنماہیمن داس کےکاغذات درست قرار  ، بی اےپی رہنماسرفرازبگٹی کےکاغذات جنرل نشست پردرست قرار    دیئے گئےہیں۔ 

اقلیتی نشست پربی اےپی کےدنیش کمارکےکاغذات درست قرار،ٹیکنوکریٹ نشست پربی اےپی کےڈاکٹرنواز ناصر کے کاغذات مسترد  ، بی اےپی کےڈاکٹرنوازناصرکےکاغذات دہری شہریت کےباعث مسترد  ۔ مخصوص نشست پربی اےپی کی شانیہ خان کےکاغذات درست قرار    جبکہ خواتین نشست پراےاین پی کی ڈاکٹرتسلیم بیگم کےکاغذات بھی درست قرار دے دیئے گئے ہیں۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -