18سالہ لڑکی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو بری

18سالہ لڑکی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 18سالہ لڑکی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 2ملزموں کو بری کردیا۔ملزموں ساجد مسیح اور قیصر مسیح کے خلاف 2017 ء میں تھانہ باٹا پور پولیس نے مقدمہ درج کیا ،تھا ملزمان پر سنبھل نامی 18 سالہ لڑکی سے بداخلاقی کا الزام تھا ،ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کیس کی سماعت کی ،بداخلاقی کا شکار ہونے ولی لڑکی بھی عدالت میں پیش ہوئی اور کیس سے متعلق اپنا بیان قلمبند کرایا ،لڑکی کا کہنا تحا ساجد مسیح اور قیصرمسیح اس کے ملزم نہیں۔،میں ان ملزمان کو شناخت نہیں کر سکتی ،عدالت اگرانہیں رہاکردے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ، لڑکی بیان پر فاضل جج نے مذکورہ دونوں ملزموں کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے ۔

مزید :

علاقائی -