غازی ممتاز حسین قادری کا عرس

  غازی ممتاز حسین قادری کا عرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک یارسولؐ کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کے چوتھے سالانہ عرس کا انعقاد کیا گیا۔تحریک لبیک یارسول ؐکے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناموسِ رسول ؐ کی خاطر اپنے آپ کو مٹا دینے والوں کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ کیلئے سرفراز فرما دیتا ہے۔عرس کی تقریب کا اختتام آذانِ فجر کے وقت ہوا اور شرکاء کا لنگر شریف پیش کیا گیا۔عرس شریف میں صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد زاہد قادری، مولانا محمد عبد الکریم جلالی، مولانا محمد رضاء المصطفیٰ رازی، مولانا مظہر اقبال نورانی، مولانا محمد ذوالفقار علی جلالی، مولانا محمد عاصم بادشاہ و دیگر نے شرکت کی۔