عزت اور ساکھ بچانے کیلئے یوکرائنی وزیراعظم کااستعفیٰ

عزت اور ساکھ بچانے کیلئے یوکرائنی وزیراعظم کااستعفیٰ
عزت اور ساکھ بچانے کیلئے یوکرائنی وزیراعظم کااستعفیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیف(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے صدر ولادیمیرزیلنسکی کو پیش کئے گئے اپنے استعفیٰ میں کہا ہے کہ وہ اپنے وقار اورساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اپنی عزت اور ساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے وزیر اعظم سے متعلق آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ صدر کو معاشیات کی سمجھ بوجھ رکھنے سے متعلق تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

دوسری جانب یوکرائن کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ انہیں استعفیٰ موصول ہوگیاہے اور ا س پر جلد ردعمل ظاہرکیاجائے گا۔