پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی:چوہدری محمد سرور

پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی:چوہدری محمد سرور
پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی:چوہدری محمد سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے،شہروں اور دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں ڈکٹیٹر شپ نہیں،اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی ،عوام ملک لوٹنے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ۔ 

ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے،حکومت پنجاب صوبہ کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،سابقہ حکمرانوں نے این اے 117 کی عوام کو پینے کے لیے صاف پانی تک نہیں دیا،انشاءاللہ پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں اور عوام کی بنیادی ضروریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،شہروں اور دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی ہمارا مشن ہے، این اے 117میں چھے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جاچکاہے جبکہ مارچ تک مزید25واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سانگلہ ہل میں پینے کے صاف پانی کے لیے مزید فلڑیشن پلانٹ، سٹرکوں کی خستہ حالی، تعلیمی اداروں کی توسیع ومرمت ریلوے انڈر پاس اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جاے گا اور سانگلہ ہل کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔