لاہور میں ٹیکسی ڈرائیور نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تو پولیس نے کیا کیا ؟ جانئے
لاہور (آئی این پی) لاہور میں کرائے کے تنازع پر غیرملکی خاتون سے ٹیکسی ڈرائیور نے بدتمیزی کی۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق غیرملکی خاتون ٹیکسی پر ائیرپورٹ جا رہی تھیں کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ کرائے کے تنازع پر ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سے بدتمیزی کی۔خاتون نے فیروز پور روڈ سے 15 پر کال کی۔ سیف سٹی پولیس نے کال موصول ہوتے ہی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
پولیس نے غیرملکی خاتون کو بحفاظت ائیرپورٹ پہنچایا۔ خاتون نے پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب ایمرجنسی 15سسٹم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور موثر مدد فراہم کرنا ہے۔ خواتین 15پر کال کرکے 2دبا کر یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔