مستونگ ، پولیس اور نا معلوم افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ،4پولیس اہلکار زخمی
مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سراج رئیسانی کی شہادت کے واقعے کے بعد مستونگ کے علاقے میں منگو چر میں پولیس اور نا معلوم افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق سراج رئیسانی کی شہادت کے واقعے کے بعد مستونگ کے علاقے میں منگو چر میں پولیس اور نا معلوم افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ،پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے،یاد رہے 13 جولائی کو مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی جلسے میں خود کش دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 200سے زائد افراد شہید ہوئے تھے اور 150سے زائد افراد اب بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں ۔