کراچی میں مچھلیوں کی بارش، لوگ ہکا بکا رہ گئے

کراچی میں مچھلیوں کی بارش، لوگ ہکا بکا رہ گئے
کراچی میں مچھلیوں کی بارش، لوگ ہکا بکا رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں مچھلیوں کی بارش نے شہریوں کو حیران پریشان کردیا۔

شہر قائد میں جمعہ کے روز موسلا دھار بارش نے جل اور تھل ایک کردیا، شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے۔ بعض علاقوں میں تو اتنا پانی جمع ہوگیا کہ لوگ تیراکی کرتے نظر آئے لیکن ایسے میں ایک انتہائی حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ماجدہ ملک نامی خاتون ٹوئٹر صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے گھر میں مچھلیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔ ماجدہ ملک کے مطابق ان کے علاقے میں مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سمندر سے ایک کلومیٹر دور رہتی ہیں ، انہیں یہ سمجھ نہیں آرہی کہ یہ بارش کیسے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ملکوں میں مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔ 2014 میں سری لنکا میں مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی، 2015 میں سعودی عرب، 2017 میں تھائی لینڈ اور 2018 میں امریکی ریاست یوٹاہ میں بھی مچھلیوں کی بارش ہوچکی ہے۔