پی کے ایل آئی نے ایک ہزار کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

پی کے ایل آئی نے ایک ہزار کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹس کا سنگ میل عبور کرلیا
پی کے ایل آئی نے ایک ہزار کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹس کا سنگ میل عبور کرلیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کی ایک اور کامیابی،ایک ہزار کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ 
تفصیلات کے مطابق 564ٹرانسپلانٹس کڈنی کے جبکہ 436 لیور ٹرانسپلانٹس کیے گئے۔ اس کے علاوہ  سینٹر آف ایکسیلنس کاقیام بھی پی کے ایل آئی کی اہم کامیابیوں میں شامل ہے۔یہ ایک ایسا سنٹر ہے جہاں ہر انسان کی مالی حیثیت کے قطع نظر یکساں طور پر خدمت کی جاتی ہے۔
سینٹر آف ایکسیلنس  کی خاص بات یہ کہ  یہاں 75فیصد مریضوں کا علاج مکمل یا جزوی طور پر مفت کیا جاتا ہے۔ادارہ اب ایک اور بڑے سنگ میل عبور کرنے کیلئے پچھلے 6 ماہ سے سخت محنت کررہا ہے اور وہ ہے پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ،اس کا آغاز بھی جلد کی کیا جائے گا۔ جس سے پاکستان میں صحت کا منظر نامہ بدل جائے گا۔

مزید :

تعلیم و صحت -