ڈاکوؤں نے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھرآنے والی 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈاکوؤں نے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھرآنے والی 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا ...
ڈاکوؤں نے کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھرآنے والی 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقے یمن آباد میں 14سال کی لڑکی سے زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے  14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی، گزشتہ روز متاثرہ لڑکی کزن کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر واپس آ رہی تھی جب یہ واقعہ رونما ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔