چکوال میں طوفانی بارش، تاریخی کٹاس راج مندر متاثر

چکول (ڈیلی پاکستان آن لائن) چکوال شہر اور گرد نواح میں طوفانی بارش نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ،بارش سے ہندوؤں کے مقدس مقام کٹاس راج کے تاریخی مندر اور مشہور تالاب بھی متاثر ہوئے ہیں۔
سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کٹاس راج میں سیلابی پانی کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے مقامی انتظامیہ تاریخی عمارت کو محفوظ رکھنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔
Katas Raj Temple in Chakwal. Local administration trying to save this historic Temple from flood. pic.twitter.com/IQQdHeqMfQ
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 17, 2025