این سی او سی نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 30 اپریل تک ماسک پہننے کا الرٹ جاری کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔ این سی او نے سول ایوی ایشن، وفاقی وزرات صحت اور صوبائی محکموں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔این سے او سی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی گائیڈلائنز ملک میں بڑھتے کورونا کیسزکے پیش نظر ہدایت جاری کی ہیں۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ رش والے مقامات، ہسپتالوں اور دیگر ہیلتھ کیئر سینٹرز میں بھی ماسک کا استعمال لازمی کیا جائے۔