ملک میں فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے، محمد ساجد کھوکر
ساہیوال(بیورو رپورٹ/ ڈسٹر کٹ رپورٹر) فنی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر نہ ملک اقتصادی ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔ دنیا بھر میں نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے سے ہی ترقی ممکن ہوئی اور پاکستان کو بھی اسی ماڈل کو اپنانا ہوگا۔ فنی تعلیم ہی ملک و قوم کی ترقی کی باعث بنتی ہے لہٰذا طالبات کو چاہئے کہ وہ فنی تعلیم کی طرف زیادہ توجہ مرکوز کریں کیونکہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اگر کسی کو سرکاری ملازمت نہ بھی ملے تو وہ ہنرمند ہونے کے باعث اچھے اور باعزت طریقہ سے روزگار حاصل کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی بہترین انداز میں کفالت کر سکے۔ان خیالات کا اظہار چئیر پرسن ٹیوٹا بر گیڈئر محمد ساجد کھوکر ایس آئی (ایم) ریٹائرڈ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین ساہیوال کی طالبات کی مختلف کلاسز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس مو قع پر پر نسپل میڈم ساجدہ نورین،سینئرڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ،ریجنل ڈائریکٹر طارق محمود اور اساتذہ بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو جدید طریقہ تعلیم فراہم کئے بغیر ملک کی اقتصادی ترقی ممکن نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دوران تعلیم ان میں سکل پیدا کی جائے تاکہ وہ تعلیم مکمل کر کے دوسروں پر بوجھ بننے کی بجائے ملک کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہوں۔ مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی ہی کسی تعلیمی ادارے کی کامیابی کی ضامن ہو سکتی ہے جس کے لئے طلبہ و طالبات کو ان کے ذہنی رحجان کے مطابق تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے طلبہ وطالبات کو اس طرح تربیت فراہم کی جائے گی کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جاب حاصل کرسکیں یا اپنا کاروبار کر سکیں۔اس مو قع پر پرنسپل میڈم ساجدہ نورین نے پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ ہمارا ادارہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کامیاب رہا اور انہیں مختلف فنون سکھانے پر بھی پوری توجہ دی جا رہی ہیچئیر پرسن بر گیڈئر محمد ساجد کھو کھر نے تمام کلاسز کا دورہ کیا اور طالبات سے مختلف سوالات کئے اور ادارہ کی کار کردگی کو سراہا وزٹ کے اختتام پر پودالگایا گیا اور پرنسپل کی طرف سے سونئیر پیش کیاگیا۔