بورے والامیں ڈکیتی ، مزاحمت پر حساس ادارے کا اہلکار زخمی

بورے والامیں ڈکیتی ، مزاحمت پر حساس ادارے کا اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا(نمائندہ خصوصی)معصوم شاہ روڈ بورے والا پر مسلح ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار شدید زخمی، ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق معصوم شاہ روڈ بورے والا پر تین مسلح ڈاکووں اپنے گھر واقع 485/ای بی جاتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکار محمد قاسم اور اسکے بھائی کو روک کر موبائل فون چھینا اور فرار ہونے لگے۔ ایک ڈاکو کو ادارے کےاہلکار نے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔