کراچی میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 2 روپے کمی، لاہور میں 170 روپے کلوپر فروخت

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں ہول سیل میں چینی کا بھاو 2 روپے کم ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا سٹاک موجود ہے۔
ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔