چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم کے اعزاز میں تقریب، سانحہ جعفر ایکسپریس پر اظہارِ افسوس

چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم کے اعزاز میں تقریب، سانحہ جعفر ...
چیئرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم کے اعزاز میں تقریب، سانحہ جعفر ایکسپریس پر اظہارِ افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ( ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد کی جانب جدہ سے آئے ہوئے چئیرمین مسلم لیگ (ن) سعودی عرب چوہدری اکرم کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے آغاز میں بلوچستان ٹرین سانحہ کے لواحقين سے دلی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا گیا اور پاکستانی فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتےہوئے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور چئیرمین چوہدری اکرم نے جعفر ایکسپریس کے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پر مناسب حکمت عملی اختیار کی جانی چاہئیے تا کہ آئندہ اس طرح کے نقصانات سے بچا جا سکے اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے،۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاک فوج کے جوانوں پر ناز ہے جو پاک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے لہو سے شہادتوں کی لازوال داستانیں رقم کر رہے ہیں، پاکستان کے غیور عوام اپنے بہادر افواج کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے اور بلوچستان کو امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے۔

تقریب کے شرکاء نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ صوبہ پنجاب کے لئے مریم نواز کی خدمات قابل ستائش ہیں۔تقریب سے صدر مسلم لیگ (ن) انجینئیر عدنان اقبال بٹ،، سیکرٹری جنرل مرزا منیر بیگ، چوہدری سجاد علی، ملک جی ایم اعوان اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔