پی ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تین شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

پی ٹی وی کرپشن کیس،ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تین شریک ملزمان پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپیشل سنٹرل کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ملزم ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تین شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ جمعرات کو سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت ڈیوٹی جج کامران بشارت مفتی نے کی۔عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں مرکزی ملزم ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تین شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔شریک ملزمان میں کاشف ربانی،روشن مصطفی گیلانی اور فواد شبیر شامل ہیں۔ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے شہادت طلب کر لی۔کیس کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی سینئر اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر جعلی کمپنی کو نشریاتی حقوق دینے کا الزام ہے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود

مزید :

صفحہ آخر -