وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایکشن کے باوجود ڈالر قابو میں کیوں نہیں آ رہا؟ انتہائی شرمناک وجہ سامنے آ گئی

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایکشن کے باوجود ڈالر قابو میں کیوں نہیں آ رہا؟ ...
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایکشن کے باوجود ڈالر قابو میں کیوں نہیں آ رہا؟ انتہائی شرمناک وجہ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ عرصے سے ڈالر اونچی اڑان اڑ رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایکشن کے باوجود قابو میں نہیں آ رہا۔ اب اس کی انتہائی شرمناک وجہ سامنے آ گئی ہے۔ بزنس ریکارڈر نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے بینکوں کو ڈالر کی قدر کے حوالے سے لیول نہیں بتایا گیا کہ اس کی قیمت کہاں تک مقرر کی جائے، جس کی وجہ سے کمرشل بینک اپنے تئیں ڈالر کی قیمت کا تعین کرنے میں آزاد ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈالر کی قیمت قابو میں نہیں آ رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ”نئے گورنر سٹیٹ بینک رضا باقرکو وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کیا گیا۔ ان کے علاوہ فارن ایکس چینج ڈیلرز کو بھی بلایا گیا تھا۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے ڈالر کے قیمت کے معاملے پر سخت ہدایات جاری کیں اور قیاس آرائیاں کرنےو الے کے خلاف ایکشن لینے کی دھمکی بھی دی۔ اس ملاقات کے اگلے روز بھی سٹیٹ بینک کی طرف سے بینکوں کو ڈالر کی قیمت کے تعین کے متعلق ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔
دوسری طرف اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رضا باقر کو ممکنہ طور پر آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز کی طرف سے یہ ٹاسک سونپا گیا ہے۔ انہیں ممکنہ طور پر الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ وہ مارکیٹ کی طاقتوں کو روپے کی قدر کا تعین کرنے دیں ورنہ انہیں سٹاف لیول ایگریمنٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اگر آئی ایم ایف ایگریمنٹ معطل کرتا ہے تو پاکستان بیرونی قرضوں پر ڈیفالٹر ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -