بھارتی ریاست یوپی میں لاک ڈاؤن کے دوران اذان کی اجازت

بھارتی ریاست یوپی میں لاک ڈاؤن کے دوران اذان کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الہ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الہ آبادکی ہائیکورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں لاؤڈسپیکر کے بغیر اذان دینے کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق الہ آباد ہائیکورٹ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ریاست اترپردیش کی مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی تاہم لاک ڈاؤن میں اذان کے لیے لاؤڈسپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیاہے۔دو رکنی عدالتی بینچ نے ریمارکس دیے کہ اذان اسلام کا لازمی حصہ ضرور ہوسکتی ہے لیکن اذان دینے کے لیے لاؤڈ سپیکر یا کسی اور ڈیوائس کا استعمال مذہب کا لازمی حصہ نہیں۔عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ ہمارا یہ خیال ہے کہ کہ مؤذن مسجد کے مینار سے بغیر کسی لاؤڈ سپیکر کے اذان دے سکتا ہے اور اس معاملے میں انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز کا بہانہ بناکر اس میں رکاوٹ نہ بنے۔عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ درخواست گزار مسجد میں لاؤڈسپیکر کے ذریعے اذان دینے کی اجازت کے لیے اس سلسلے میں کوئی ریکارڈ لانے یا کسی اپیل کو پیش کرنے میں ناکام ہوئے ہیں لہٰذا عدالت کی اجازت کے بغیر لاؤڈ سپیکر کا استعمال غیر قانونی ہوگا اور عدالت کی اجازت کے برخلاف ہوسکتا ہے۔
اذان کی اجازت

مزید :

صفحہ اول -