ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مشکلات آہستہ آہستہ ختم ہو رہی ہیں آپ بالکل فکر نہ کریں اب دن آپ کے حق میں بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور بڑی امید ہے کہ آج ہی آپ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو سکتے ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بار بار تاکید کی جا رہی ہے اپنے تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں بہت سی جگہ پر غلطیاں ہیں ان کو دور کرنا ضروری ہے اور اب آپ کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے جلد کرنا ہو گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے آج ایک کام میں جاری رکاوٹ ختم ہونے کی خوشخبری ہے اور شاید کچھ رقم بھی ہاتھ لگے آج اندرون خانہ مخالفت والا خانہ کھلا ہے۔ اپنے تمام کاموں کو خفیہ ہی رکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روز گار کے حوالے سے اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ آپ کے لئے کوئی اہم سلسلہ بن سکے آج کا دن آپ کے حق میں اچھا ہے اور کوئی سلسلہ سامنے آئے اس کو اپنے ہاتھوں سے ناجانے دیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بندش وغیرہ کوئی نہیں ہے سب آپ کا وہم ہے آپ بے فکر ہو کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کریں آپ کو اللہ نے چاہا تو اس میں کامیابی ملے گی ناممکن کام بھی آج ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس حوالے سے عجیب سی بندش کا سامنا ہے ہو سکے تو سب کی نظر بھی اتاریں۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی بڑی غور و فکر کرنی ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
سچی توبہ کرنے اور اپنی غلطیوں کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ حقوق العباد کے حوالے سے بھی خیال رکھنا ہوگا۔ اس طرح جو بھی پریشانیاں ہیں ان سے نجات مل سکے گی۔ آج ہی کوشش کر لیں تو بہتر ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں آپ کو اندازہ بھی نہیں ہے کہ کس طرف سے کب آپکے لئے کوئی فائدہ مل جائے اور اس مواقع کو اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دینا آپ کے لئے اچھے دن شروع ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو آج صبح سے کوئی اچھی خبر مل جانے کی امید ہے اور راستے کی جو رکاوٹ تنگ کر رہی تھی وہ بھی ختم ہو سکے گی۔ خاص طور پر بندش و بدنظری والا ختم ہو سکے گا ان شاءاللہ۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بیماری والا خانہ ان شاءاللہ اب بند ہو رہا ہے آپ کو بندش وغیرہ جیسے معاملات سے نکل جانے کی خوشخبری بھی ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روز گار تھے۔ ان کا سلسلہ بھی بن جائے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنا صدقہ دیں ایک کام ٹھیک ہوتا ہے تو دوسرا خراب اور اگر ہو سکے تو استخارہ کر لیں اس سے بہت کچھ معلوم ہو سکے گا۔ آج بحرحال اندرون خانہ سازش سے بچ جائیں گے ان شاءاللہ۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو ایک اچھے وقت کا سامنا ہے اور اس کی قدر کریں۔ اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھالیں۔ دو تین یوم میں ہی آپ کو اس میں خوشخبری مل جائے گی ان شاءاللہ۔