زراعت اور آب وہواکی تبدیلیوں کا براہ راست تعلق، چیلنجز کا مقابلہ ضروری: طارق بشیر چیمہ 

زراعت اور آب وہواکی تبدیلیوں کا براہ راست تعلق، چیلنجز کا مقابلہ ضروری: طارق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اور ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے پاکستان میں عالمی ادارہ خوراک وزراعت کے کام کو سراہاہے اور عالمی ادارہ خوراک وزراعت کے نمائندوں کے وفد کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر طافق بشیر چیمہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت مس فلوریشن رول کررہی تھیں۔ اس ملاقات میں سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد آسف اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید ہمایوں اور ٹیکنکل ایڈوائیزر ڈاکٹر اکمل صدیق بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنے دفترمیں وفد کا خیر مقدم کیا۔مس فلورنس نے وزارت کا چارج سنبھالنے پر طاارق بشیر چیمہ کو مبارکباد ی اور انہیں عالمی ادارہ خوراک وزراعت کے کام کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کی بڑی اہمیت ہے اور عالمی ادارہ کوراک وزاعت زرعی صنعت میں بڑی تبدیلی لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تاہم پختہ عزم سے ان چیلنجز کو ملک کے لیے مواقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ زراعت اور آب وہوا کی تبدیلیوں کا براہ راست آپس میں تعلق ہے اور آب وہوا کے ان چیلنجز کو حل کیے جانے کی ضرورت ہے۔مس فلورنس نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک وزراعت پالیسی کی تشکیل اور نالج مینجمنٹ میں حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے انتھک کام کررہا ہے اور بتایا کہ عالمی ادارہ خوراک وزراعت اس وقت 170ملین ڈالر مالیتی منصوبوں میں رہنمائی کررہا ہے۔جن میں 35پراجیکٹس بھی شامل ہیں جن میں سے سب سے بڑے منصوبے کی مالیت 45ملین ڈالرز ہے۔ مس فلور نس نے وزیر کو پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور وزارت کے ادارہ جاتی ڈھانچہ کی جاری اسیسمنٹ(جائزہ)کے بارے میں بھی بریف کیا اور کہا کہ اس جائزہ سے اس ادارہ اور وزارت کی کارکردگی اور مستعدی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
طارق بشیر چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -