آمدن سے زائد اثاثے،انہار انجینئر کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی
ملتان ( خصو صی رپورٹر ) احتساب عدالت ملتان نے آمدن (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت تفتیشی کے بیان کے لیے 20 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو حکام کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئر رانا افضل نسیم، ارشد جاوید، جواد قیوم، رانا اقبال، خالد رشید انصاری، نادر مسعود، اسد اللہ منیر تارڑ، مشتاق احمد، ہارون شبیر، نجم السحر، غلام قادر اور عامر سمیع خان نے ریفرنس نمبر 20 ایم/21 میں عبوری ضمانتیں دائر کررکھی ہیں، اس موقع پر ملزمان اور تفتیشی افسر حاضر ہوئے لیکن وکلا کی بحث نہیں ہوئی۔ ریفرنس نمبر 11 ایم/20 میں ایکسئین انکے بیٹوں جنید افضل، عبید افضل، عمیر افضل، جاوید افضل، دیگر ملزمان لقمان، انجم ذیشان، شمیم اعجاز، ڈاکٹر زبیر ندیم، میاں محمد خان، باسط مجید، نجیب الرحمن اور محمد ابرہیم کے خلاف ڈیڑھ ارب 7 کروڑ 9 لاکھ 781 کے بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔ جس پر ریفرنس نمبر 11 ایم/20 اور 20 ایم/ 21 دائر ہے۔