موصولہ کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کریں، ایس پی سٹی 

موصولہ کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کریں، ایس پی سٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کی سٹی ڈویژن کے تمام ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ انعقاد ہو ئی جس میں ایس پی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں، اہلکار و افسران کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں،ون ڈش اور ایل پی جی پابندی کی خلاف ورزی پر حکومتی احکامات کے تحت ایکشن لیں،سرکل افسران 15 کی کال کو خود مانیٹر کریں،مقدمات کا فوری اندراج یقینی بنائیں 15 کی  موصولہ کال پر فوری ریسپانس اور قانون کے مطابق کارروائی کریں ایس پی سٹی اخلا ق اللہ تا رڑ  نے کہا کہ سی ایم ایس کی زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹائیں ایف آئی ار کے اندراج میں میں تاخیری حربے ہرگز اختیار نہ کریں۔
، عوام الناس کے درپیش مسائل کوخوش اخلاقی سے حل کریں، موثر پلان کے مطابق حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے پیٹرولنگ جاری رکھیں اپنے ایریا میں لگی نفری ڈیوٹی کو چیک اور بریف کریں۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرامد کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھیں۔
 دوران سرچ آپریشن کرایہ داران اور پرائیویٹ ملازمان کے اندارج کو یقینی بنائیں،ریکارڈ یافتہ گان اور مفرور اشتہاریوں سے متعلق اہداف ہر صورت حاصل کریں۔
پتنگ بازی ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش اور ون ویلنگ کرنے والوں کو فوری گرفت میں لائیں قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں،امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن جاری رکھیں جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -