پاکستان میں جانوروں کی شناخت اور نشاندہی سے متعلقہ نظام وضع کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ایف اے او کے درمیان معاہدہ

پاکستان میں جانوروں کی شناخت اور نشاندہی سے متعلقہ نظام وضع کرنے کیلئے پی ...
پاکستان میں جانوروں کی شناخت اور نشاندہی سے متعلقہ نظام وضع کرنے کیلئے پی آئی ٹی بی اور ایف اے او کے درمیان معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جانوروں کی شناخت اور نشاندہی سے متعلق نظام وضع کرنے کی خاطر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی)  اور اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ( ایف اے او) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب نیشنل ریسرچ ایگریکلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور پاکستان میں ایف اے او  کی نمائندہ فلورنس میری رولے نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ تقریب میں ایف اے او کی جانب سے ایف ایم ڈی مینجمنٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد افضل‘اینیمل ہسبنڈری کمشنر ڈاکٹر محمد اکرم‘ نیشنل ایکسپرٹ آن اینیمل آئی ڈی ڈاکٹر زاہدہ فاطمہ اور ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی خرم مشتاق اور ان کی ٹیم شریک ہوئی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف نے کہا کہ یہ نظام پاکستان میں جانوروں اور فارم کی شناخت اور نشاندہی، جانوروں کی صحت سے متعلق معلومات اور کارکردگی کے ڈیٹا کا ریکارڈ رکھنے میں مدد کرے گا۔ایف اے او کی نمائندہ فلورنس میری کا کہنا تھا کہ اس نظام کو ابتدائی طور پر گائے اور بھینسوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جب کہ بعد میں اس میں توسیع کی جائے گی تاکہ دیگر اقسام  کے جانوروں کو بھی شامل کیا جا سکے۔