اے سی ماڈل ٹاؤن نے کاچھا کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا

  اے سی ماڈل ٹاؤن نے کاچھا کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے پیاز کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور منڈی میں کسان پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں اور پھلوں کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے منڈی میں خریداری پر آئے لوگوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس نے تسلی بخش فیڈ بیک دیا ہے۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ لوگ ضلعی انتظامیہ لاہور کے اس احسن اقدام کو سراہ رہے ہیں۔