’جن لوگوں نے قرضوں کیلئے درخواست دی ہے انہیں‘۔۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی

’جن لوگوں نے قرضوں کیلئے درخواست دی ہے انہیں‘۔۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے ...
’جن لوگوں نے قرضوں کیلئے درخواست دی ہے انہیں‘۔۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی
’جن لوگوں نے قرضوں کیلئے درخواست دی ہے انہیں‘۔۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی
’جن لوگوں نے قرضوں کیلئے درخواست دی ہے انہیں‘۔۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی
’جن لوگوں نے قرضوں کیلئے درخواست دی ہے انہیں‘۔۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراورمعاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف امور خصوصا نوجوانوں کے روزگار اور کاروبار کیلئے قرضوں کے حصول جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق نوجوانوں کے امور کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے جن لوگوں نے درخواستیں دی ہیں آیندہ ماہ سے ان نوجوانوں میں قرض کی تقسیم شروع کر دی جائےگی۔
عثمان ڈار نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی کےلئے صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کرکام کریں گے،انہوں نے کہاحکومت چاہتی ہے کہ نوجوان کاروبارکے میدان میں کامیاب ہوںاورملکی ترقی میں اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں نوجوانوں کے لیے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کامیاب جوان پروگرام حکومت کانوجوانوں پراعتمادکامظہرہے،وفاقی حکومت کیساتھ مل کرنوجوانوں کوکامیابی کے مزیدمواقع فراہم کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومتیں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔


ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا بھارتی فوج کے انسانیت سوزمظالم سے جنت نظیروادی جہنم بن چکی ہے،انہوں ننے مسئلے کے حل کیلئے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا عمران خان کی کوششوں سے مسئلہ کشمیرعالمی فورمزپر اجاگرہواہے۔


یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کو کامیاب نوجوان پروگرام کی ماہانہ رپورٹ پیش کر دی گئی جس میں بتایاگیا کہ کتنے لوگوں نے قرض کے حصول کیلئے درخواستیں دیں اور کب تک درخواست گزاروں میں قرض تقسیم کیاجاسکے گا۔رپورٹ معاون خصوصی عثمان ڈار کی جانب سے پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے بیس دن میں حکومت کو قرض کیلئے دس لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ایک سے پانچ لاکھ روپے قرض کیلئے درخواست دی ہے جبکہ چھ لاکھ سے زائد نوجوان نئے کاروبار کاآغاز کرنا چاہتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت درخواست دینے والوں کی اکثریت کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی سکروٹنی کا عمل شروع ہوچکا ہے جبکہ آئندہ ماہ قرضوں کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔

عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کی پذیرائی پر اطمینان کا اظہارکیاجبکہ میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے پر عثمان ڈار کو شاباش بھی دی۔عمران خان نے کہانوجوانوںکے روزگارسے متعلق مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہے،نوجوانوں کیلئے وہ سب کریں گے جس سے ان کے مسائل حل ہونے کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے کہا نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور ان کی سرپرستی یقینی بنائی جائے گی۔نوجوان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نئے کاروبار سے اقتصادی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ قرضوں کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،حکومت پہلے مرحلے میںوصول ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی اور ان پر عملدرآمد کے بعد ہی دوسرا مرحلہ شروع کرے گی، اس حوالے سے کامیاب نوجوان پروگرام کی سرکاری ویب سائٹ پر پیغام بھی موجودہے۔