عراق میں چار کار بم دھماکوں ،مارٹر حملوں میں36 افراد جاں بحق ہوگئے

عراق میں چار کار بم دھماکوں ،مارٹر حملوں میں36 افراد جاں بحق ہوگئے
عراق میں چار کار بم دھماکوں ،مارٹر حملوں میں36 افراد جاں بحق ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں چار کار بم دھماکوں اور ایک مارٹر حملے میں 36 افراد جاں بحق اور 70 زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے کئی افرادکی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق بغداد کے علاقے الدلائی میں دو کار بم دھما کوں میں 16 افراد ہلاک جبکہ 35 زخمی ہوئے۔طالبیہ میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب خودکش کار بم حملے میں 9 افراد جان سے گئے۔ اس واقعے کے ٹھیک پانچ منٹ بعد ضلع شاﺅلا میں پانچ مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔ضلع حریہ میں ایک اور کار بم حملے میں 6 افراد مارے گئے جبکہ 14 سے زائد زخمی ہوئے۔