ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف
ہوبارٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ مد مقابل ہوں گے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جب کہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔