ہوپ کے ذمہ داران کی سٹیٹ بنک حکام کے ساتھ ملاقات
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ کے ذمہ داران کی سٹیٹ بنک حکام سے ملاقات حج2024ء کی کلیئرنس اور منظم کو این او سی جاری کرنے کی درخواست۔سعودی بنکوں میں رقوم کی منتقلی کے لئے بنکوں کو ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملاقات کے بعد ہوپ نے ملک بھر کے منظم اور حج آرگنائزر سے درخواست کی ہے اپنے اکاؤنٹ کی تفصیل اپنی کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر ہوپ دفتر میں جمع کرائیں۔