لیسکو میں کرپٹ عناصر کے  خلاف کارروائیوں میں تیزی

  لیسکو میں کرپٹ عناصر کے  خلاف کارروائیوں میں تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر) چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر کسٹمر سروسز ڈائریکٹر سرور مغل نے لیسکو میں کرپٹ فرائض میں غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ایس ڈی او اچھرہ سب ڈویڑن صلاح الدین کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ ایس ڈی او اچھرہ سب ڈویڑن صلاح الدین کو صارفین سے ناروا سلوک کرنے اور اووبلنگ کرنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔دوسری جانب ایکسیئن رورل قصور میاں محمد امین کو ناقص کارکردگی پر تین سال کے لئے تنزلی کر کے ایس ڈی او بنا دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ کرپٹ اور غفلت برتنے والے افسران و ملازمین سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔