ملک شہباز کھوکھر کو چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی بننے پر مبارکباد
لاہور(پ ر) ملک شہباز علی کھوکھر کو چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اس موقع پر ملک مصطفی کھوکھر، رانا غلام رسول، صدر انجمن شہریان لاہور رانا ثاقب،، فاروق سوہل،ملک مستنصر کھوکھر ایڈووکیٹ، رانجھا خان و دیگر نے ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر کو چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ ملک شہباز علی کھوکھر کو ان کی پارٹی سے محبت اور کارکردگی کی بناء پر چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی بنایا گیا ہے اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایم پی اے ملک شہباز علی کھوکھر نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیحد مشکور ہوں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی بنایا، انشاء اللہ میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔